• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 43234

    عنوان: یہاں پر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ٹوپی کا کیا فائدہ؟ اور آپ اسے کیوں پہنتے ہیں ؟۔ حدیث کی روشنی میں بتائیں ۔ جزاک اللہ خیراً وأحسن الجزاً

    سوال: یہاں پر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ٹوپی کا کیا فائدہ؟ اور آپ اسے کیوں پہنتے ہیں ؟۔ حدیث کی روشنی میں بتائیں ۔ جزاک اللہ خیراً وأحسن الجزاً

    جواب نمبر: 43234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 146-146/M=2/1434 ٹوپی پہننا حدیث شریف سے ثابت ہے، کان کمام أصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بُطحا (ترمذی شریف) ٹوپی پہننے میں رسو لاللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام کی پاکیزہ سنت کی پیروی ہے جو باعث اجر وثواب ہے، ننگے سر بازاروں میں پھرنا فسّاق کا طریقہ ہے اور ٹوپی پہنے رہنا صلحا کا طریقہ ہے، ٹوپی پہننے والا شخص بہت سی خرابیوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند