• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 43016

    عنوان: مبیع اور ثمن دونوں مجہول ہونے كی وجہ سے درست نہیں

    سوال: صورت مسئلہ یہ ہے کہ کیا دو کسان اس شرط پر کھیتی کر سکتے ہیں (پیدوار میں دونوں برابر کے شریک ہیں)کہ ایک کا صرف پانی اور دوسرے کی زمین ، محنت اور خرچہ تو کیا یہ صورت جائز ہے؟

    جواب نمبر: 43016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 186-172/N=2/1434 حقیقت میں یہ بٹائی کا معاملہ ہے بلکہ پانی کو نصف پیداوار کے عوض بیچنا ہے اوراس بیع میں مبیع اور ثمن دونوں مجہول ہیں اس لیے یہ معاملہ شرعاً درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند