Q. میں کراچی میں رہتاہوں ، پورے پاکستان میں موجودہ نامساعد حالا ت کی وجہ سے نقد رقم لے جانے کی کوئی اجازت نہیں دیتاہے، ڈاکوؤں اور چوروں سے مزاحمت کرنے پر بہت سارے لوگ قتل کردئے گئے ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ انٹرینت کے ذریعہ کسی بھی چیز کا خرید نا بہت آسا ن ہوگیاہے، ان حالات میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرناجائزہے یا نہیں ؟ میں اپنے استعمال ہونے والے بہت سے سامان جیسے کمپیوٹر کے ساما ن وغیرہ نیٹ پر دیکھتاہوں، یہ سب سامان یا تومارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے یا عا م طور پر نہیں ملتے ہیں۔ یہاں کوئی بھی اسلامی بینک کریڈٹ کارڈ پیش کش نہیں کرتاہے۔ اگر مجھے یہ استعمالرناہے تو یہ کسی ایسے بینک سے ہوسکتاہے جو جزئی یا کلی طور پر اسلامی بینک نہیں ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔