• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 42240

    عنوان: دارالعلوم ندوہ کے علما کی لکھی ھوئی کتاب پڑھ سکتے ہے کی نہیں

    سوال: میرا سول یہ ہے کہ میرے پاس ایک کتاب ہے جو مجھے ہدیے میں ملی ہے، اس کتاب کا نام ہے تاریخ دعوت وعزیمت جس کے مصنف کا نام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ علیہ ہے ، اصل میں جب میں نے کتاب پڑھنا شروع کی تھی تو مجھے اس کتاب کے بارے میں یا اس کتاب کے مصنف کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں تھا،ا ور اب بھی نہیں ہے، کتاب کے دیباچے کے بعد میں مصنف رحمتہ اللہ علیہ کا نام لکھا ہوا ہیا ور بعد میں رائے بریلی لکھا ہوا ہے، اس وجہ سے میں نے کتاب پڑھی نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں یہ کتاب کا مطالعہ کر سکتی ہو؟

    جواب نمبر: 42240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1088-1081/N=12/1433 جی ہاں! آپ اس کتاب (تاریخ دعوت وعزیمت) کا مطالعہ کرسکتی ہیں، یہ اپنے موضوع پر نہایت مستند ومعتبر کتاب ہے، اور اس کے مصنف: حضرت اقدس مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ ہندوستان بلکہ عالم اسلام کے نہایت مستند اور عظیم موٴرخ ہیں۔ اور رائے بریلی لکھنوٴ سے جانب جنوب واقع ہے اور اس بریلی شہر کے علاوہ ہے جو بریلوی فرقہ کے بانی اور امام: احمد رضاخان کا وطن ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند