• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 4095

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ اگر کوئی گھر خرید رہا ہے اور ہم نے اس کو گھر خریدوادیا توکیا ہم اس سے کہہ کر کمیشن لے سکتے ہیں؟ یا اس کو کہیں سے پیسے دلوادیا تو کیا اس پیسے میں سے دلوانے والا اس سے کمیشن کے طورپر اس سے کہہ کر لے سکتاہے؟ بر اہ کرم، رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 232=232/ م

    گھر خریدوانے کی صورت میں جب کہ دلال (یعنی خریدنے والے) کی اجرت فیصدی کمیشن پہلے سے طے ہے تو اس کام پر مقرر شدہ فیصدی کمیشن لینا درست ہے اور کہیں سے پیسے دلوانے پر کمیشن لینے کے متعلق عرض ہے کہ پیسے دلوانے کی صورت کیا ہے؟ کیا کسی سے سفارش کی بنا پر یا کسی بینک وغیرہ سے پیسے نکلواکر دینے میں آپ کی محنت وعمل کو دخل ہے؟ یا اس کے علاوہ کوئی صورت مراد ہے؟ جو بھی شکل ہو وضاحت فرماکر دوبارہ معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند