• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 39823

    عنوان: خدمت کی نیت سے ایک نئی دکان کھولنا

    سوال: میں مدینہ منورہ میں مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی نیت سے ایک نئی دکان کھولنا چاہتاہوں تو کیا میں یہ دکان کھول سکتاہوں یا نہیں؟ اور کس طرح کے حکم پر عمل کرنا ہوگا اگر آپ کا جواب ہاں میں ہوتاہے؟یہ منافع کو تقسیم کرنے کے سلسلے میں ہے ۔ میں آپ کا احسنانمند ہوں گا اگرکوئی مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 39823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1432-1131/B=7/1433 بہت پاکیزہ اور مبارک خیال ہے، ضرور دکان کھولئے، حلال وجائز تجارت کرنا، اس سے نفع حاصل کرنا پھر مہمانانِ رسول کی خدمت کرنا، بہت نیک جذبہ ہے، اس کام کے لیے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسے نیک کام پوچھے بغیر ہی شروع کردینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند