• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 39244

    عنوان: اذیت دینے والی ماں كے بارے میں

    سوال: جو ماں اپنی اولاد کو بچپن سے لے کر جوانی تک اذیت دے، اسلام میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 39244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1193-999/B=6/1433 ماں کو اپنی اولاد کے ساتھ فطری محبت ہوتی ہے، وہ ایسا نہیں کرسکتی، اگر بالفرض بقول آپ کے ایسا ماں نے کیا ہے اور بلاوجہ کیا ہے تو اللہ کے یہاں اس سے باز پرس ہوگی۔ مگر بیٹے کے ذمہ اپنی ماں سے بدلہ لینا، یا اس کو تکلیف پہنچانا یا کوئی سزا دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند