• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 3826

    عنوان:

    میں برطانیہ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کررہاہوں۔ کبھی کبھار ڈاکٹروں سے سرٹیکفیٹ جاری کرنے کے لیے کہاجاتاہے تاکہ مردوں کو جلایا جائے اور یہ برطانیہ میں عام بات ہے۔ سرٹیکفیٹ جاری کرنے پر ڈاکٹروں کو پیسے ملتے ہیں، کیا ان پیسوں کو استعما ل کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 514/ د= 468/ د

    ڈاکٹر اس شخص کے مردہ ہونے یا غیرمسلم ہونے کا سارٹیفکٹ جاری کرتے ہوں گے۔ رہا مردہ کو جلانا تو اس کے وارثوں کا عمل ہوگا اس میں ڈاکٹر کا کوئی عمل دخل یا تجویز شامل نہ ہوگی تو اس صورت میں ڈاکٹر کے لیے مردہ قرار دینے یا غیر مسلم ہونے کا سارٹیفکٹ جاری کرنے کا معاوضہ لینا جائز ہے، اور اس کا استعمال کرنا درست ہے۔ اگر کوئی دوسری صورت اس کے علاوہ ہے تو اس کو وضاحت سے لکھ کر دوبارہ دریافت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند