• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 36554

    عنوان: کرائے کے مکان کا کرایا لینا

    سوال: زید نے ایک مکان 250000 روپیہ ڈپوزٹ دے کر کرایہ پر لیا اور اس میں رہنے لگا۔ اب اس نے اپنے ساتھ دو پارٹنر رکھ لیے اور ان سے 3000 روپیہ کرایہ لے کر خود 2500 رکھتا ہے اور 500 روپیہ مکان مالک کو دیتا ہے۔ مکان مالک کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو کیا 2500 روپئے زید کے لیے جائز ہیں۔

    جواب نمبر: 36554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 282=282-2/1433 زید نے خود مکان مالک سے کتنے روپئے ماہوار پر کرایے کا معاملہ طے کیا تھا؟ اور بعد میں زید نے اس مکان کی حیثیت میں کچھ اضافہ کیا تھا یا نہیں؟ یعنی مرمت وغیرہ کرائی تھی یا نہیں؟ وضاحت فرماکر سوال کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند