• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 36299

    عنوان: پاکستان میں حکومت چرچ بنانا چاہتی ہے کیا مسلمان انجینیر کے لیے اس کام میں شریک ہونا اور پیسے لینا جائز ہے

    سوال: پاکستان میں حکومت چرچ بنانا چاہتی ہے، کیا مسلمان انجینئرکے لیے اس کام میں شریک ہونا اور پیسے لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 36299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 209=209-2/1433 مسلمان کے لیے چرچ کی تعمیر میں شریک ہونا اور اس پر پیسے لینا ناجائز اور حرام نہیں ہے لیکن صاحبین معصیت پر تعاون کی وجہ سے اس کو خلافِ اولی قرار دیتے ہیں، اس لیے بچنے میں احتیاط ہے، وقالا: لا ینبغي ذلک لأنہ إعانة علی المعصیة وبہ قالت الثلاثة زیلعی (شامي زکریا: ۹/۵۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند