• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 33280

    عنوان: زید نے بکر کو 80,000/ لون دیا ہے ، زید نے بکر کو زکاة کی مد میں یہ رقم دی اس نیت کے ساتھ کہ وہ 80,000/ کا لون اس کو واپس کردے، زید کی زکاة ادا ہوجائے اور بکر کا قرض، بکر اس وقت بحران میں ہے اور قرض اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    سوال: زید نے بکر کو 80,000/ لون دیا ہے ، زید نے بکر کو زکاة کی مد میں یہ رقم دی اس نیت کے ساتھ کہ وہ 80,000/ کا لون اس کو واپس کردے، زید کی زکاة ادا ہوجائے اور بکر کا قرض، بکر اس وقت بحران میں ہے اور قرض اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 33280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1177=453-8/1432 سودی قرض دینا یا لینا بنص قطعی حرام ہے، قال تعالی: وَاَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا (الآیة) اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکاة: ۲۴۴) اس لیے زید کا مذکورہ بالا طریقہ پر زکاة کی ادائیگی کرنا درست نہیں، زید کو چاہیے کہ بکر سے اتنی ہی رقم وصول کرے جتنی رقم اس نے بکر کو دی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند