• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 33134

    عنوان: میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں حرم میں ہوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طواف کے بعد زمزم پی رہے ہیں اپنی سواری پہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منہ مبارک سے جو زمزم نیچے گر رہا ہے ، وہ میں پی رہا ہوں۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں حرم میں ہوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طواف کے بعد زمزم پی رہے ہیں اپنی سواری پہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منہ مبارک سے جو زمزم نیچے گر رہا ہے ، وہ میں پی رہا ہوں۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 33134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1438=874-8/1432 ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، قرآن کریم حدیث شریف اتباعِ سنت، ادائے حقوق سے آپ کو وافر حصہ ان شاء اللہ مرحمت ہوگا، حیات المسلمین (ب) فضائل اعمال، (ج) فضائل صدقات (د) بہشتی زیور کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند