• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 32725

    عنوان: مکان کسی اور کو کرایہ پر دینا

    سوال: اگر ہم کسی کا مکان ڈپوزٹ پر مثلاً ایک لکھ روپئے دے کر ایک سال کے لیے لے لیں اور پھر اسی مکان کو ہم کسی اور شخص کو کرایہ پر دیں جیسے ماہانہ 3000/ روپئے تو کیا یہ کرایہ کھانا جائز ہے؟ یعنی مکان کا مالک کوئی اور ہے ، اس سے ہم نے ایک لاکھ روپئے دے کر ایک سال کے لیے اس کا مکان لیا، یعنی اس نیت سے وہاں پھنسایا تاکہ ہمیں ماہانہ فکس 3000/ روپئے آمدنی ہو تیسرے آدمی کو کرایہ پر دے کر (اصل مکان مالک کو یہ معاملہ پتا ہونے پر کہ ہم اسے ایک لاکھ دے اس کا مکان کسی اور کو کرایہ دیں گے ) تو کیا ایسی صورت میں وہ کرایہ کھانا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 32725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 983=828-7/1432 وہ مکان کسی اور کو کرایہ پر دینا آپ کے لیے جائز نہیں نہ ہی آپ کو اس کا حق حاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند