معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 31189
جواب نمبر: 31189
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 514=514-5/1432
بینک سے قرض لینے میں سود دینا پڑے گا، جو شدید مجبوری کے بغیر جائز نہیں، حدیث میں سود کھانے اور کھلانے والوں پر لعنت آئی ہے، بلاسودی قرض کہیں سے مل سکتا ہو تو اس کے لیے کوشش کرلیں، اور بڑی رقم نہ مل سکے تو تھوڑی پر صبر وقناعت کرلیں اور اسی سے بزنس کا آغاز کردیں، ان شاء اللہ اسی میں خیر وبرکت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند