• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 31117

    عنوان: میں کسی رشتہ دار کی طرف سے کرایہ جمع کرتاہوں اور وہ رقم میرے پاس ہوتی ہے ، اس کے طلب کرنے پر رقم اداکردیتاہوں۔ سوال یہ ہے کیا میں اس سے کسی رشتہ دار یا دوست کی مدد کرسکتاہوں اگر وہ مجھ سے ادھار مانگے؟

    سوال: میں کسی رشتہ دار کی طرف سے کرایہ جمع کرتاہوں اور وہ رقم میرے پاس ہوتی ہے ، اس کے طلب کرنے پر رقم اداکردیتاہوں۔ سوال یہ ہے کیا میں اس سے کسی رشتہ دار یا دوست کی مدد کرسکتاہوں اگر وہ مجھ سے ادھار مانگے؟

    جواب نمبر: 31117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 614=166-4/1432 صورت مسئولہ میں اگر اس رشتہ دار کی رقم بغرض امانت آپ کے پاس رہتی ہے تو آپ کے لیے اس رشتہ دار کی رقم دوسرے رشتہ دار کو بطور قرض دینا ناجائز ہوگا۔ ======================= البتہ اگر اس کی اجازت ہو تو دے سکتے ہیں۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند