• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 29853

    عنوان: میرے والدین کے ذمہ کچھ قرض ہے جو میرے ولیمہ کے وقت انہوں نے لیاتھا۔ میرے پاس سونے کی ایک چین ہے جو میرے سسرال کی طرف سے ملا ہے، کیا اس سونے کی چین کو فروخت کرکے اس قرض کی ادائیگی کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، مشور ہ دیں۔ 

    سوال: میرے والدین کے ذمہ کچھ قرض ہے جو میرے ولیمہ کے وقت انہوں نے لیاتھا۔ میرے پاس سونے کی ایک چین ہے جو میرے سسرال کی طرف سے ملا ہے، کیا اس سونے کی چین کو فروخت کرکے اس قرض کی ادائیگی کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، مشور ہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 29853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):336=336-3/1432

    اگر سسرال والوں سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہ تھا اور نہ معاشرے میں اس کے دینے کا رواج تھا، بلا کسی دباوٴ کے محض اپنی خوشی سے انھوں نے چین دی ہو، تو اس کو فروخت کرکے قرض کی ادائیگی میں صرف کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند