Q. میں الیکٹرونکس انجینئر ہوں۔ میں نے الیکٹرونکس کا ایک سرکٹ ڈیزائن کیا، جس میں ہارڈویئر اور سوفٹ ویئر شامل ہیں۔ ایک کمپنی جو الیکٹرونکس کی اشیا تیار کرکے سیل کرتی ہے، میرے سرکٹ کو اپنے ایک پراڈکٹ میں استعمال کرنے میں دلچسپی کھتی ہے۔میرے لیے نفع حاصل کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ میں کمپنی کو اپنے سرکٹ کا ڈیزائن مہیار کردوں۔ وہ اس ڈیزائن کے مطابق سرکٹ کے پرزہ جات منگواکر اپنی لیبر کے ذریعے سرکٹ کی copiesتیار کرکے اپنے پراڈکٹ میں استعمال کریں اور میں ضرورت کے وقت انھیں تکنیکی مدد دوں۔ جب ان کی پراڈکٹ سل ہو تو نفع کا ایک حصہ مجھے مل جائے، اس طریقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مضاربت، شراکت، یا کوئی اور؟ کیا یہ جائز ہے؟ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میں انھیں اپنا ڈیزائن ایک ہی بار بطور Intellectual Property سیل کردوں اور قیمت وصول کرکے لاتعلق ہوجاوٴں۔ کیا Intellectual Property کی شرعت حیثیت بھی ایسی ہے کہ اسے سیل کیا جاسکے؟ اس کے علاوہ بھی اگر شرعاً کوئی بہتر طریقہ اس صورت حال میں نفع حاصل کرنے کا ہو تو براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔