• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 28398

    عنوان: کمیشن کی آمدنی حلال ہے یا حرام؟مثلا ایک آمدنی کا نکاح کے رشتے لگانا ہے اوررشتہ طے ہوجانے کے وہ بعد لڑکے اور لڑکی دونوں کے پاس کمیشن لیتاہے ، یا کوئی ریل کا ٹکٹ ریل اسٹیشن سے بک کرکے لا دیتاہے اور مسافر سے کمیشن لیتاہے ، کیا شریعت اسلام میں یہ کمائی حلال ہے؟

    سوال: کمیشن کی آمدنی حلال ہے یا حرام؟مثلا ایک آمدنی کا نکاح کے رشتے لگانا ہے اوررشتہ طے ہوجانے کے وہ بعد لڑکے اور لڑکی دونوں کے پاس کمیشن لیتاہے ، یا کوئی ریل کا ٹکٹ ریل اسٹیشن سے بک کرکے لا دیتاہے اور مسافر سے کمیشن لیتاہے ، کیا شریعت اسلام میں یہ کمائی حلال ہے؟

    جواب نمبر: 28398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 79=56-1/1432

    رشتہ طے کرانے میں آمد ورفت اور سعی کی اجرت اگر پہلے سے طے کرلی جائے تو معینہ اجرت کا لینا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ نہ تو کسی قسم کی دھوکہ دہی کی ہو نہ اپنی وجاہت کا دباوٴ ڈالا ہو (اگر ساعی باوجاہت شخص ہے) نیز جس سے معاملہ اخذ اجرت کا پہلے سے طے کیا ہے اس سے متعینہ اجرت لینا جائز ہے، اگر دونوں سے طے کیا ہے تو دونوں سے لینا جائز ہے۔ (ماخوذ من امداد الفتاویٰ: ۳/۳۹۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند