• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 28145

    عنوان: میں زمین کی خریدو فروخت کرتاہوں۔ مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے مجھ سے کہا کہ مجھے زمین چاہئے اور میں نے ایک آدمی سے اس کی ملاقات کرادی جو زمین کا کام کرتاہے، اس آدمی سے اس کا سودا ہوگیااور اس نے اس سے زمین خرید لی، اس کے بعدوہ جن سے ہمارے آدمی نے زمین لی تھی،آئے اور ہمیں کچھ رقم دی کہ آپ نے میرے لیے گاہک بھیجا تو کیا یہ پیسہ لینا جائز ہے؟کیوں کہ ہمار ا اس سے کوئی معاہد ہ نہیں ہے کہ ہم اس کی زمین بکوائے تو وہ مجھے کچھ رقم دے۔

    سوال: میں زمین کی خریدو فروخت کرتاہوں۔ مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے مجھ سے کہا کہ مجھے زمین چاہئے اور میں نے ایک آدمی سے اس کی ملاقات کرادی جو زمین کا کام کرتاہے، اس آدمی سے اس کا سودا ہوگیااور اس نے اس سے زمین خرید لی، اس کے بعدوہ جن سے ہمارے آدمی نے زمین لی تھی،آئے اور ہمیں کچھ رقم دی کہ آپ نے میرے لیے گاہک بھیجا تو کیا یہ پیسہ لینا جائز ہے؟کیوں کہ ہمار ا اس سے کوئی معاہد ہ نہیں ہے کہ ہم اس کی زمین بکوائے تو وہ مجھے کچھ رقم دے۔

    جواب نمبر: 28145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 39=15-1/1432

    مذکورہ صورت میں اگر خوشی سے احسان کے بدلہ کے طور پر، کچھ پیسے شخص مذکور آپ کو دیتا ہے تو یہ آپ کے لیے حلال وطیب ہے، بشرطیکہ خریدار کے ساتھ کسی طرح کی دھوکہ دہی نہ کی گئی ہو۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند