• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 27104

    عنوان: میرا نام وسیم ہے، میں نے اپنے استاذ کے کچھ پیسے چرائے تھے اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ ان کو بتائے بنامیں ان کے پیسے واپس کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کیسے کروں؟مہربانی ہوگی۔ 

    سوال: میرا نام وسیم ہے، میں نے اپنے استاذ کے کچھ پیسے چرائے تھے اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ ان کو بتائے بنامیں ان کے پیسے واپس کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کیسے کروں؟مہربانی ہوگی۔ 

    جواب نمبر: 27104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2636=1022-11/1431

    جتنے پیسے لیے تھے اُتنی مقدار کے علاوہ حسب موقعہ کچھ پیسے ملالیں اور ان میں ہدیہ کی نیت کرلیں، اگر استاذ صاحب کچھ تفصیل نہ معلوم کریں بلکہ لے کر رکھ لیں تب تو کچھ کہنے کی حاجت نہیں اگر وہ معلوم کریں کہ یہ کیسے پیسے ہیں؟ تو بتلادیں کہ حضرت! میں ہدیةً دے رہا ہوں ان کو قبول فرمالیں اور اصل رقم میں تو ضمان کی نیت کریں اور باقی میں ہدیہ کی نیت رکھیں اور یہ تفصیل استاذ صاحب کے سامنے ظاہر نہ کریں، بس ادائیگی ہوجائے گی اور توبہ استغفار کا بھی اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند