• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 26841

    عنوان: (۱) مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے آفس میں ایڈمنسٹریٹر(منتظم) کے لیے ملازمت ہے۔ اس میں مجھے ائیر لائن سے بکنگ کروانے پڑتے ہیں، میں اپنے آفس کو زیادہ سے زیادہ رعایت دلواتاہوں۔ ایئر لائن کی بکنگ پر اور زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کی وجہ سے ائیر لائن والے مجھے 500/ روپئے پربکنگ کمیشن دیتے ہیں ، کیا یہ کمیشن میرے لیے جائز ہے؟ جب کہ میں اپنی کمپنی کا نقصان نہیں کررہا ہوتاہوں۔

    سوال: (۱) مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے آفس میں ایڈمنسٹریٹر(منتظم) کے لیے ملازمت ہے۔ اس میں مجھے ائیر لائن سے بکنگ کروانے پڑتے ہیں، میں اپنے آفس کو زیادہ سے زیادہ رعایت دلواتاہوں۔ ایئر لائن کی بکنگ پر اور زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کی وجہ سے ائیر لائن والے مجھے 500/ روپئے پربکنگ کمیشن دیتے ہیں ، کیا یہ کمیشن میرے لیے جائز ہے؟ جب کہ میں اپنی کمپنی کا نقصان نہیں کررہا ہوتاہوں۔

    جواب نمبر: 26841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1711=1238-11/1431

     

    آپ کی اجرت جب کمپنی سے متعین ہے تو ایر لائن والوں سے الگ سے بکنگ کمیشن لینا آپ کے لیے جائز نہیں، آپ وہ کمیشن کی رقم کمپنی مالک کو دیدیں، وہ اگر بخوشی آپ کو حق الخدمت کے نام سے کچھ روپے دے تو اس کے لیے کی اجازت ہے، یا اگر آپ اس دوسرے معاملہ کی صراحت کمپنی مالک سے کردیں اور وہ کمیشن لینے کی آپ کو اجازت دیدے تو بھی آپ کے لیے اس کمیشن کا لینا جائز ہوگا۔

    (۲) اس صورت میں فیکٹری سے بزنس لانے کی اجرت مقر رکرکے لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند