• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2474

    عنوان:

    میں ایک موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی (ٹیلی نور) کے ساتھ بزنس کررہا ہوں، ایک ناروے کے اخبار میں کارٹون چھپنے کی وجہ سے کچھ دکاندار ہمارے ساتھ کام نہیں کرتے ہیں، لیکن یہ موبائل کمپنی اس میں ملوث نہیں تھی۔ اس کے صدر اس معاملہ کی مذمت کرتے ہیں اورمسلم دنیاسے معافی مانگتے ہیں۔ کیا اس موبائل سروس والی کمپنی کے ساتھ بزنس درست ہے؟ براہ کرم، ان دکانداروں کومشورہ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1713/ ب= 1509/ ب

    موبائل سروس والی کمپنی کا طریقہٴ کار جب تک تفصیل کے ساتھ نہ معلوم ہو ہم کوئی مشورہ نہیں دے سکتے، آپ اس کمپنی کا کام، اس کا طریقہٴ کار تفصیل سے لکھیں اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند