• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 24261

    عنوان: کیا ہم فائنانس (ادھار) کار خرید سکتے ہیں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں تفصیل بتائیں۔ 

    سوال: کیا ہم فائنانس (ادھار) کار خرید سکتے ہیں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں تفصیل بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 24261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1236=932-9/1431

    بینک سے سودی قرض لے کر کار خریدنا جائز نہیں، البتہ اگر بینک سے بطور فائنانس کار اس طور پر خرید اجائے کہ بینک کار خریدے اوراس کو جتنا سود لینا ہو اس کو اصل قیمت میں شامل کرکے آپ سے فروخت کردے، اور آپ اس کو قسطوں پر ادا کردیں، تو اس کی اجازت ہے۔ شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند