معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 2308
کیا ٹریویل ایجنسی میں بحیثیت اکاؤنٹینٹ کام کرنا اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
کیا ٹریویل ایجنسی میں بحیثیت اکاؤنٹینٹ کام کرنا اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 2308
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 924/ د= 882/ د
ٹریویل ایجنسی میں ہوائی جہاز، ٹرین کے سیٹوں کی بکنگ کرائی جاتی ہوگی یا لوگوں کی فرمائش پر چھوٹی گاڑیاں ان کے لیے بک کردی جاتی ہوں گی اور ایجنسی والے اپنا حق الخدمت مقررہ اجرت کے مطابق لیتے ہوں گے۔ اس طرح کی ایجنسی میں بحیثیت اکاوٴنٹینٹ کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند