عنوان: ہماری ایک فیکٹری سعودی عرب میں ہے، اورہمارے یہاں بیس سال سے لوگ کام کررہے ہیں،ہم ان کو صرف بارہ مہینے کی تنخواہ دیتے ہیں، بیچ میں کچھ لوگ بارہ سال رہ کر اپنے ملک چلے گئے، لیکن ہم نے ان کو کوئی الگ سے معاوضہ نہیں دیا یعنی (نہایت الخدمت) کسی کو نہیں دیا۔ سب کو معلوم بھی ہے کہ الگ سے ہمارے یہاں کچھ نہیں ملتا۔ اب اگر کوئی اپنا معاوضہ مانگتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی اس کے جواب سے ہمیں مطلع کریں۔ اللہ آپ کواس کا اجرکریم عطا کرے۔
سوال: ہماری ایک فیکٹری سعودی عرب میں ہے، اورہمارے یہاں بیس سال سے لوگ کام کررہے ہیں،ہم ان کو صرف بارہ مہینے کی تنخواہ دیتے ہیں، بیچ میں کچھ لوگ بارہ سال رہ کر اپنے ملک چلے گئے، لیکن ہم نے ان کو کوئی الگ سے معاوضہ نہیں دیا یعنی (نہایت الخدمت) کسی کو نہیں دیا۔ سب کو معلوم بھی ہے کہ الگ سے ہمارے یہاں کچھ نہیں ملتا۔ اب اگر کوئی اپنا معاوضہ مانگتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی اس کے جواب سے ہمیں مطلع کریں۔ اللہ آپ کواس کا اجرکریم عطا کرے۔
جواب نمبر: 2248101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):879=625-6/1431
اگر آپ نہایت الخدمت کے نام پر کسی کو کچھ نہیں دیتے اور سب کو اس بات کا علم بھی ہے تو کسی کے لیے ملازمت چھوڑنے پر بطورِ نہایت الخدمت کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔ اگر کوئی مطالبہ کرتا ہے تو آپ اس کو دینے سے منع کرسکتے ہیں۔