• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 21948

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کسی کے دو بیٹے ہیں، جو دونوں نابالغ ہیں، کیا ان کے والد یا ماں اپنے بڑے بیٹے کے کپڑوں کو چھوٹے بیٹے کو پہنا سکتے ہیں؟ (بچوں کے نابالغ ہونے کی صورت میں) یا کسی دوسرے بچے کو اس کے کپڑے دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 684=494-5/1431

    کپڑا بنواکر نابالغ بیٹے کو صرف پہننے کے لیے دیا ہے تو اس کپڑے کو کسی دوسرے بیٹے کو دے سکتے ہیں۔ لیکن جب صرف پہننے کے لیے نہ دیا گیا ہو بلکہ اسی کے لیے بنوایا گیا اور اسے دیدیا گیا تو نابالغ بچہ اس کا مالک ہوگیا، اب ماں باپ کو یہ اختیار نہیں کہ اپنے کسی دوسرے بیٹے کو دیں بلکہ اسی بیٹے کے کام میں لانا ضروری ہے جس کو مالک بنایا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند