• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2058

    عنوان: کمپنی میں ملازم ہوتے ہوئے‏، کسی کے کاروبار میں مدد کرکے نفع حاصل کرنا؟

    سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں میں گاڑیاں بھی بیچتاہوں، اس پر مجھے کمپنی کی طرف سے کمیشن ملتاہے۔میرا ایک گاہک ہے جس کے ساتھ میں کارکا کاروبار کرتاہوں، وہ مجھ کو اپنے نفع میں سے کچھ حصہ بھی دیتاہے چونکہ میں اس کے گاڑیوں کے در آمد کے بزنس میں گاڑیاں حاصل کرنے میں مدد کرتاہوں ، اس کے ساتھ گاڑیوں کے کاروبارکرنے میں اپنی کمپنی کی متعین قیمت میں دھوکہ دھری نہیں کرتاہوں بلکہ کمپنی کی مطلوبہ قیمت سے بھی زیادہ بیچتاہوں ، یا بغیر کسی مجبوری کے وہ خود اپنی مرضی سے یہ پیش کش کرتاہے۔ میں نے دبئی میں ایک عالم سے اس بارے میں مشورہ کیا ہے، وہ بہت اچھے ہیں اور ندوہ سے فارغ ہیں۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1878/ ھ= 1441/ ھ

     

    اپنے گاہک کے ساتھ کاروبار کی آپ نے کیا شکل اختیار کی ہے؟ نفع کس طرح ہوتاہے اور آپ کا نفع میں کیا حصہ مقرر ہے؟ دُبئی میں عالم صاحب نے آپ کو کیا بتلایا ہے؟ خود ان عالم صاحب سے تحریر ان ہی کے قلم سے لکھواکر اپنے سوال کے ساتھ ہمرشتہ کردیں اور مذکورہ بالا امور کی صاف وضاحت کردیں تب ان شاء اللہ تفصیل کے ساتھ جواب تحریر کردیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند