• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 18861

    عنوان:

    پراپرٹی ڈیلر خریدنے وبیچنے والے سے کمیشن لیتا ہے

    سوال:

    میں پراپرٹی ڈیلر ہوں، خریدنے بیچنے والوں دونوں سے کمیشن لیتا ہوں۔ کیا اس طرح کا کاروبار جائز ہے؟

    جواب نمبر: 18861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 82=82-1/1431

     

    اگر آپ مشتری اور بائع (خریدنے اور بیچنے والے) دونوں سے کمیشن صاف طے کرلیتے ہیں نیز جھوٹ، دھوکہ دہی اور مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیتے، اوراس کے پیچھے محنت ووقت صرف کرتے ہیں تو کاروبار جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند