• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 18684

    عنوان:

    مفتی صاحب میں کویت کے ایک اسلامی بینک میںITسوفٹ ویئر کے شعبہ سے منسلک ہوں۔ کمپنی میں پروویڈنٹ فنڈ کے نام سے کام کرنے والوں کو ایک سہولت موجود ہے۔ جس کی تفصیلات یہ ہیں:  پہلے کوئی ممبر مستعفی ہوتا ہے تو اس کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ نیز ریٹائر منٹ کے موقع پر ایک ہزار کویتی دینار کا ایکسچینج ریٹ بھی ملے گا اور ڈیڑھ سو دینار۔۔۔؟

    سوال:

    مفتی صاحب میں کویت کے ایک اسلامی بینک میںITسوفٹ ویئر کے شعبہ سے منسلک ہوں۔ کمپنی میں پروویڈنٹ فنڈ کے نام سے کام کرنے والوں کو ایک سہولت موجود ہے۔ جس کی تفصیلات یہ ہیں: سات کویتی دینار ماہانہ جمع کرنا ہے اور مستعفی ہونے والے اراکین کو (بشرطیکہ کم از کم تین سال تک وہ ممبر رہے ہوں) ایکسچینج ریٹ سے دوگنا رقم ملے گی، لیکن اگر تین سال سے پہلے کوئی ممبر مستعفی ہوتا ہے تو اس کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ نیز ریٹائر منٹ کے موقع پر ایک ہزار کویتی دینار کا ایکسچینج ریٹ بھی ملے گا اور ڈیڑھ سو دینار کویتی دینار شادی کے موقع پر (شادی کی تاریخ سے صرف چھ ماہ تک ) بطور تحفہ ملے گا۔ یہ تحفہ صرف ایک مرتبہ دیا جاتا ہے۔بچے کی پیدائش پر پچاس دینار(تاریخ پیدائش سے چھ ماہ کے اندر تک) ۔ زندگی میں صرف ایک بار سو دینار حج کے لیے۔ تین ہزار کویتی دینار بطور معاوضہ کے مردہ شخص کی فیملی کے لیے۔تین ہزار کویتی دینار کا معاوضہ اس شخص کے لیے جو کہ پورے طور پر معذور ہے۔ پروویڈنٹ فنڈ کی سرگرمیاں: (۱)سالانہ مسابقہ قرآن کریم۔ (۲)ان ملازمین کے بچوں کو اعزازدینا جنھوں نے اسکول (چوتھی، آٹھویں اور بارہویں جماعت)میں اچھی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ (۳)ٹریننگ کورس کا تعاون۔ (۴)سماجی لیکچر کا انعقاد۔ (۵)عورتوں کے لیے سالانہ تقریب منعقد کرنا ۔ (۶)برخاستملازمین کی مدد کرنا وہ مدد زکوة سے دی جاتی ہے جو کہ پروویڈنٹ فنڈ سے منظور کی جاتی ہے مبارات بیتککی جانب سے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے، کیا میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 18684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 297=250-3/1431

     

    سات کویتی دینار اگر ملازم اپنے اختیار سے جمع کرتا ہے تو اس کی بنیاد پر حاصل ہونے والے وہ منافع جن کی تفصیل آگے درج ہے، لینا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ سودی معاملہ ہوگا اور حاصل ہونے والے منافع پر سود کا اطلاق ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند