• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 18578

    عنوان:

    کافی دنوں پہلے دوسرے ملک کی کرنسی کا قرض کیسے ادا کریں

    سوال:

    میں نے اپنے ایک دوست سے جب میں ابو ظہبی میں تھا درہم کی صورت میں کچھ رقم اس وعدہ پر لیا تھا کہ پاکستان میں ان کے گھر والوں کو ادا کردوں گا۔ لیکن سستی اور کاہلی کی وجہ سے میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرپایا، اس وقت درہم کی قوت خرید یا فروخت اور تھی آج کل بہت زیادہ ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اب اگر میں ان کے گھر والوں کو وہ ربم واپس کرنا چاہوں تو کیا میں موجود زر مبادلہ کو مدنظر رکھ کر ادائیگی کروں گا یا اس وقت کے لحاظ سے رقم کی واپسی کا پابند ہوں۔ نیز یہ بھی فرمائیں کہ آیا یہ رقم میں ان کے لیے صدقہ کرلوں۔ جب کہ وہ بندہ حیات ہے۔ لیکن میرے رابطے میں نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 18578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 34=34-1/1431

     

    صورت مسئولہ میں آپ پر اتنے درہم یا موجودہ وقت میں پاکستان میں اتنے درہم کی جو قیمت بنتی اس کا ادا کرنا ضروری ہوگا، ?لأن الدیون تقضی بأمثالھا? اگر اس شخص کا پتہ معلوم نہ ہو تو آپ وہ رقم اس کے گھروالوں کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند