• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1840

    عنوان: سم خریداری پر عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی اس میں اگر میرا نام نکل آتے تو کیا عمرہ کے لیے جاسکتا ہوں؟

    سوال: میرے پاس پاکستان کی موبائل کمپنی یو فون کی موبائل سم ہے ۔ پچھلے دنوں کمپنی نے یہ اعلان کی تھا کہ جو بندہ جولائی ۲۰۰۷ / میں ۱۰۰ / یا اس سے اوپر کا کارڈ لوڈ کر ائے گا اس کو عمرہ کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ۔ اور اگرقرعہ اندازی میں اس کا نام نکل آیا تو یوفون اس بند ہ کو رمضان میں عمرہ پر بھیجوائے گا ۔ میراسوال یہ ہے کہ کیا اس طرح اگر قرعہ اندازی میں میرا نام نکل آیا تو عمرہ پر جانا درست ہے؟ براہ کرم، جواب جلد دیں۔

    جواب نمبر: 1840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 629/ د= 621/ د

     

    اگر سو روپئے کا کارڈ ڈلوانے پر سو روپئے کی ٹاک ویلو دیتے ہیں، پھر قرعہ اندازی کے بعد عمرہ بطور انعام ہے تو یہ درست ہے، اگر نام نکل آئے تو عمرہ میں جانا جائز ہوگا، اگر کوئی اور شکل ہو تو اس کو صاف وضاحت سے لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند