• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 18296

    عنوان:

    ہمارے ہاں ایک تعلیمی ادارہ ہے ادارہ میں طلباء کو داخلے کی جو شراءط ہیں اس میں ایک شرط یہ ہے کہ :جس طالب علم کو رعاءیتی فیس پر داخلہ دیا جاتا ہے اگر دورانِ تعلیم وہ کم از کم پچاس فیصد نمبر حاصل کرتا رہے گااس کو رعاءیتی فیس کی سہولت جاری رہے گی اگر پچاس فیصد سے کم نمبر حاصل کرے گاتو اس کو جتنی فیس کی رعایت دی گءی ہےاس کا پچاس فیصد ادا کرنا ہوگا یعنی: اگر کل فیس سالانہ تیس ہزار روپے ہےاور طالب علم سے رعایت کی گءی اور پندرہ ہزار روپے سالانہ فیس دینا طے ہوا تو یہ پندرہ ہزار اس وقت تک ہیں جب تک وہ امتحانات میں پچاس فیصد نمبر حاصل کرتا رہے اگر اس سے کم حاصل کءے تو پھر رعاءیت چونکہ پندرہ ہزار کی کی گءی تھی اب اس پندرہ ہزار کا پچاس فیصد یعنی ساڑہے سات ہزار اس کو فیس میں اور ادا کرنے ہونگے یعنی اب اس کو سالانہ پندرہ ہزار کے بجاءے ساڑھے تءیس ہزار روپے ادا کرنے ہونگے ، کیا ایسا کرنا جاءز ہے ؟ اگر نہیں تو اس کا شرعا کوءی متبادل ہو سکتا ہے ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2423=1937-1/1431

    یہ شکل جائز نہیں لأن فیہ قِمارا أو شبہةُ القمار، البتہ فیس مثلاً تیس ہزار طے کردی اور پھر ترغیباً یہ کہا جائے کہ جو طالب علم پچاس فی صد یا زائدنمبرات سے پاس ہوگا اس سے نصف اور جو اس سے کم نمبرات سے پاس ہوگا اس سے ایک ربع کی تخفیف کردی جائے گی، تو یہ صورت جائزہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند