• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 177252

    عنوان: دوفلور دو بھائیوں كے ہیں اگر فرسٹ فلور والا چھت پر كچھ بناتا ہے تو كیا گراؤنڈ فلور والے كو كچھ معاوضہ دینا چاہیے؟

    سوال: میرے ابا اور چچا ایک ہی گھر میں اوپر نیچے رہتے ہیں، چچا کا گھر گراؤنڈ فلور پر ہے ، ابا کا گھر فرسٹ فلور پر ہے یعنی گراؤنڈ فلور چچا کا ہے اور فرسٹ فلور ابا کا ہے، اب میرے ابا فرسٹ فلور کے اوپر جو ٹیرس (terrace) وہاں پر ایک کمرہ اور کچن بنانے کا پلان بنارہے ہیں، میرے ابا ٹیرس پر ایک کمرہ بنا لیتے ہیں تو میرے ابا کو چچا کو کچھ پیسے دینے ہوں گے یا نہیں؟ اور پیسے دینے ہوں گے تو کس حساب سے اور کتنے دینے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 177252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 636-494/B=07/1441

    آپ کے ابا کو چاہئے کہ چچا سے مل کر پیسوں کا معاملہ خوش دلی کے ساتھ طے کرلیں جتنے پیسے رضامندی کے ساتھ طے ہو جائیں وہ آپ کے باپ انھیں ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند