معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 170945
جواب نمبر: 17094531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1085-937/L=10/1440
کرایہ کی بہتر صورت یہ ہے کہ مالک اور کرایہ دار کرایہ کا معاملہ کرنے سے پہلے بغیر کسی موٹی رقم لیے باہم ماہانہ کرایہ کا معاملہ طے کریں ،آج کل جو یہ رواج چل پڑا ہے کہ مالک مکان ایک موٹی رقم لے کر یا تو کرایہ بالکل ہی معاف کردیتا ہے یا معمولی برائے نام کرایہ لیتا ہے یہ قرض سے انتفاع کی شکل ہوتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں انڈیا میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ڈراونگ اور سروے آلہ کا کام کرتا ہوں۔ہم زیادہ تر خام مال ادھار خریدتے ہیں اور تیار کرکے ادھار بیچتے ہیں۔ ادھار خریدنے کی وجہ سے زیادہ تر آرڈر لیٹ ہوجاتے ہیں۔ ہماری ادائیگی وقت سے نہیں آپاتی ہے اور جس سے ہم ادھار لیتے ہیں ان کا بہت تقاضہ ہوجاتاہے جس سے ہمیں وعدہ کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر ہم جھوٹے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کیا ہم بینک لمٹ( محدود ذمہ داری کی شرکت ) کراسکتے ہیں؟ بینک کا لگ بھگ ۲/ فیصد ہر مہینہ سود دینا پڑے گا ۔ کیاہم اس پیسہ کو کاروبار میں لگا سکتے ہیں؟
903 مناظربینک تجارت کی غرض سے جگہ کرایہ پر لیتے ہیں کیا بینک کو جگہ کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟
1369 مناظر کیا
رشتہ داروں کو سود کا پیسہ دینا تاکہ وہ لوگ وہ قرض (ہوم لون) اداکرسکیں جو کہ انھوں نے بینک سے گھر
خريدنے يا بنانے کے لیے لیا تھا اور اس پر سود ادا کررہے ہیں، جائز ہے؟ 2. کیا رشتہ
داروں کو سود کا پیسہ دینا تاکہ وہ لوگ وہ غير سودي قرض
اداکرسکیں
جو کہ انھوں نے کاروبار کرنے کے لیے لیا ہويا قرض پر فيکٹري
خريدي
ہو يا تجارت کا سامان ادھار لیا ہو اور اس قرض پر کوئي سود ادا نہيں کررہے ہیں ، جائز ہے؟ جزاکم اﷲ خيرا فدّارين
میرا الاکبر اسلامک بینک (اسلامی بینکنگ) میں ایک اکاؤنٹ ہے۔ ایک سال مکمل کرنے کے بعد بینک مجھے پانچ لاکھ رقم پر تین فیصد منافع دیتا ہے۔مجھے بتائیں کہ مجھے کس رقم پر زکوةادا کرنی ہوگی (کیا پانچ لاکھ کے منافع پر)؟
1097 مناظرمحض منیجر کی رائے پر کوئی الاوٴنس لینا
2391 مناظرہنڈی کا کاروبار شرعاً کیسا ہے؟ اور اس میں کمیشن لینا کیسا ہے؟ اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ جب ایک لاکھ روپئے ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کرلیتے ہیں اندرون ملک تو ایک لاکھ پر دو سو روپیہ لیتے ہیں، شرعاً یہ کمیشن لینا جائز ہے کہ نہیں؟