• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 160040

    عنوان: زمین كرایہ پر دینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں: زید کے پاس دو بگھا زمین ہے اور اس نے زمین کو 50000 سالانہ کرایہ پر دیدیا تو یہ صحیح ہے؟ کیونکہ جو پیداوار ہے وہ سامنے نہیں ہے، تو کیا زمین کو کرایہ پر دینا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 160040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:908-783/L=7/1439

    صورتِ مسئولہ میں زمین کو نقد ۵۰۰۰۰/روپے کے بدلہ کرایہ پر دینا درست ہے ،شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے،یہ کرایہ دار کی ذمہ داری ہے کہ اس میں اب زراعت وغیرہ کرکے اس سے نفع اٹھائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند