• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 158629

    عنوان: بڑی رقم ڈپازٹ میں دے کر دکان کرایہ پر لینا؟

    سوال: زید شہر کے ایک ہسپتال سے منسلک میڈیکل اسٹور کرایہ سے لینے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ایک بڑی رقم بطور ڈپازٹ جمع کرانا کیا اس کے لئے مناسب و جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 528-457/D=5/1439

    دکان متعارف کرایہ پر ملے اور بطور ضمانت بڑی رقم ڈپازٹ کی جمع کی جائے جو کہ کرایہ داری ختم ہونے پر واپس مل جاتی ہو تو یہ معاملہ درست ہے، لہٰذا اگر ڈپازٹ کی رقم دینے کی حیثیت ہو تو زید یہ معاملہ کرسکتا ہے۔

    لیکن ڈپازٹ کی بڑی رقم کی وجہ سے اگر متعارف کرایہ میں کمی ہو تو یہ مکروہ ہے اس میں سود کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند