• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 158181

    عنوان: عقد نہ ہونے پر کیا بیعانہ کی رقم واپس کرنا ضروری ہے؟

    سوال: اگر کوئی مکان رینٹ پے لینے کے لئے کوئی بیعانہ دے اور بعد میں لینے سے منع کر دے تو کیا بیعانہ واپس دینا اگر کوئی مکان رینٹ پے لینے کے لئے کوئی بیعانہ دے اور بعد میں لینے سے منع کر دے تو کیا بیعانہ واپس دینا چاہیے اور اگر نہیں دیا تو کیا وو پیسا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:430-373/sd=5/1439

    اگر مکان رینٹ پر نہیں لیا، توبیعانہ کی رقم واپس کرنا ضروری ہے ، اس کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے ۔ویرد العربان إذا ترک العقد علی کل حال بالاتفاق۔ (بذل المجہود فی حل سنن أبی داوٴد، کتاب الإجارة / باب فی العربان ۱۱/۲۲۱مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی مظفرفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند