• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 154544

    عنوان: کیا ہم اپنے بیٹے کا نام صرف ” ہادی “ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا ہم اپنے بیٹے کا نام صرف ” ہادی “ رکھ سکتے ہیں؟یا اس نام سے پہلے” عبدل “یا ”محمد “کا اضافہ کرنا ضروری ہے؟ (۲) کیا بیوی اپنے نام کے آخر میں اپنے شوہر کا نام جوڑ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 154544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1328-1337/sd=1/1439

    (۱) ہادی کا لفظ اسمائے حسنی میں سے ہے ،اس کے معنی ہیں ہدایت دینے والا ،یہ صرف اللہ کی صفت ہے ، اس لیے اس سے پہلے عبد کا لفظ لگا لیا جائے ، عبد کے بغیر صرف ہادی یا محمد ہادی نام رکھنا صحیح نہیں ہے ، اگرچہ ہادی کے دوسرے معنی ، یعنی رہبری، راہنمائی کرنے والے کے بھی ہیں اور اس معنی کر یہ بندے کی صفت بن سکتی ہے ، لیکن یہ لفظ چونکہ اسمائے حسنی میں سے ہے اور ہادی کے دوسرے معنی غیر معروف ہیں، اس لیے عبد ہی کے ساتھ نام رکھنا چاہیے ۔

    (۲) جی ہاں جوڑ سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند