• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 153708

    عنوان: میرے ایک دوست نے چند لوگوں سے نفع دینے کے وعدے سے پیسہ لیا تھا، اب وہ کہتا ہے کہ میرے پیسے کو دوسرے لے کر بھاگ گئے، میں کیا کروں؟

    سوال: میرے ایک دوست نے چند لوگوں سے نفع دینے کے وعدے سے پیسہ لیا تھا، اب وہ کہتا ہے کہ میرے پیسے کو دوسرے لے کر بھاگ گئے، میں کیا کروں؟ واپس نہیں دوں گا کہتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اس وقت اس کے پاس لاکھوں روپئے ہیں۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں؟

    جواب نمبر: 153708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1288-1362/B=12/1438

    وہ پیسے بطور قرض دیا تھا یا تجارت کرنے کے لیے دیا تھا، اگر قرض کے طور پر دیا تھا او روہ پیسے ہونے کے باوجود نہیں دے رہا ہے تو آپ کو اپنا قرض وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔ اور اگر بطور تجارت کے دیا تھا تو تجارت میں نفع ہوا یا نقصان، اگر نقصان ہوا تو اسے آپ کو بھی برداشت کرنا ہوگا اور اگر کوئی اور بات ہے تو اسے واضح کیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند