معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 153444
جواب نمبر: 15344401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1232-1166/sn=11/1438
”عائضة“ (ضاد کے ساتھ) اس کے معنی ہے بدلہ دینے والی، اور عَائٓذَة (ذال کے ساتھ) اس کے معنی ہے پناہ مانگنے والی، دونوں لفظ عربی ہیں، (معجم الوسیط) دونوں الفاظ نام کے لیے موزوں ہیں؛ البتہ ثانی الذکر اول سے بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید نے اپنا مکان فروخت کرنے کے لیے بکر کے ساتھ دس ملین پر معاہدہ کیا۔ تین ملین پیشگی جمع کردئے گئے اور سات ملین باقی رہا جس کو تین ماہ کے اندر ادا کرنا تھا۔ معاہدہ کی ایکشرط یہ تھی کہ اگر بقیہ رقم تین ماہ کے اندرادا نہیں کی جائے گی تو معاہدہ کینسل ہوجائے گا او ر پیشگی رقم جس کو زید نے وصول کیا ہے وہ بکر کو واپس کردے گا۔بکر نے مقرر کردہ ادائیگی کی رقم وقت پر نہیں ادا کی۔ اس لیے زید نے بکر سے کہا کہ وہ ان دونوں کے درمیان معاہدہ کے مطابق پیشگی رقم واپس لے لے۔ لیکن بکر نے انکار کردیا اور زید کے خلاف معاہدہٴ فروخت کی خلاف ورزی کی وجہ سے مقدمہ کردیا۔ اب یہ معاملہ چند سالوں سے عدالت میں ہے۔ پیشگی رقم اور مکان زید کے قبضہ میں ہے۔ زید نے پیشگی رقم کو اپنے کاروبار اور اپنے قرضہ وغیرہ کو ادا کرنے میں لگا دیا۔ جھگڑے کورفع کرنے کے لیے زید تین ملین کی پیشگی رقم بکر کو ادا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ تاہم،عدالت اس کیس کا فیصلہ زید یا بکر کے حق میں دے گا۔ سوال یہ ہے کہ آیا زید اس اثاثہ پر جو کہ پیشگی رقم تین ملین سے کم ہے زکوة ادا کرے گا ،اور کیس کا فیصلہ ہونے تک تین ملین پیشگی رقم کس زمرہ میں آئے گی یعنی لون، امانت، ملکیت وغیرہ، اور اس پر کون زکوة ادا کرے گا زید یا بکر؟
2192 مناظرکچھ لوگ گیس اور بجلی کے میٹر کی اسپیڈ کم کرتے ہیں، یہ کم کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ اگر حکومت نے حد سے زیادہ اسپیڈ کی ہو تو خو دسے کم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور جس نے کم اسپیڈ کی بجلی استعال کی ہے اس کا کفارہ ہے یا نہیں؟
3865 مناظرمفتی
صاحب فتوی آئی ڈی نمبر14187میں آپ نے فرمایا کہ جن لوگوں سے جتنا پیسہ لیا تھا ان
کو واپس کریں۔ مگر پیسہ لینے کا طریقہ ایسا تھا کہ ان کشتیوں کے مالکوں سے چند لوگ
مقرر تھے جو ان مالکوں سے پیسے لے کر کشتیوں کے نمبر میرے ابو اور اسٹاف کے دوسرے
لوگوں کو دیتے تھے، وہ پیسے فی مہینہ تیس سے چالیس لاکھ بانٹتے۔جس میں سے دس لاکھ
خود ماہی گیری کا وزیر لیتا ہے اور پھر دس لاکھ دوسرا کوئی بڑا لیتا ہے ۔ اور
ہمارے ابو ایک چھوٹے آفیسر تھے اس لیے وہ تیس سے چالیس ہزار لیتے تھے۔ اب کب کس
کشتی والے سے کتنا پیسہ لیا کسی کو پتہ نہیں۔اور ان کا کوئی ریکارڈ اب موجود نہیں۔
او رکشتیوں کے مالکوں سے تو دوسرے لوگ پیسے لیتے تھے اور خود ابو کو بھی نہیں پتہ
کہ اس دوران کس قدر پیسے ابو کو ملے، یعنی سال میں چھ لاکھ ملے یا نو لاکھ ملے اور
باقی سالوں میں پوری نوکری کے دوران کتنے پیسے ابو کو ملے؟ (۱)کیا گھر بیچ کر وہ پیسے
صدقہ کر سکتے ہیں؟ (۲)کیا
اندازے سے پیسے یعنی کتنی رقم رشوت کی ملی صدقہ کر سکتے ہیں؟ (۳)اگر جتنی رقم رشوت کی لی
ہے اب اتنی رقم پاس موجود نہ ہو یعنی رشوت لی پچاس لاکھ کے قریب مگر اب پیسے تین
لاکھ بھی نہ ہوں تو اب کیا کریں؟ برائے کرم میرے ابو کی اس مشکل کا کوئی حل
بتائیں۔
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ زید کو سرکار کی طرف سے ایک پلاٹ ملا۔ زید کو کچھ عرصہ کے بعد پیسوں کی سخت ضرورت ہوئی جس کے تحت زید نے یہ پلاٹ اپنے بھانجے عمر کو دیا اس شرط پر کہ یہ پلاٹ آپ کسی کو نہیں بیچیں گے مجھے پیسے ہوں گے تو میں اتنے ہی پیسوں میں آپ سے واپس لے لوں گا۔ زید نے شرط کے ساتھ اپنے پلاٹ کے کاغذات بھی دئے، کچھ مہینہ میں پلاٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا تو عمر نے یہ پلاٹ اپنے دوستوں کو فروخت کرنے کے لیے کہا، لیکن انھوں نے اس لیے نہیں لیا کہ یہ پلاٹ عمر کے نام نہیں ہے۔ پھر عمر نے وہ پلاٹ اپنی بہن کو بیچ دیا اور کاغذات بھی دئے جو زید کے نام تھے اور اب بھی زید کے نام ہیں۔ برائے کرم آپ بتائیں کہ کیا عمر نے یہ صحیح کیا؟ اور کیا زیدکو حق ہے کہ وہ اپنا پلاٹ واپس لے؟ برائے کرم اس کا جواب جلدی دیجئے۔
3088 مناظراگر درخت كے سایہ سے پڑوسی كو تكلیف ہورہی ہو تو كیا اسے كاٹ دینا چاہیے؟
5349 مناظرمیں جو بھی کا م کرتا ہوں وہ پایہ تکمیل نہیں پہنچتا، كیا یہ جادو كی وجہ سے ہے؟
4445 مناظرمسئلہ۱: زید نےقرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے ،اس نے رمضان میں ایک جگہ قرآن سنا ،ختم قرآن کے موقع پر زید کو پانچ سو روپیہ دیا گیا اس کے بارے میں چند سوالات عرض ہیں: ا: کیا یہ پیسے زید کے لئے حلال ہیں؟ ۲: اگر حرام ہیں تو زید نے وہ پیسے لینے کےکچھ عرصہ بعد کسی شخص کے ادھار مانگنے پر اسے قرض میں یہ پانچ سو روپیہ بھی ملا کر دے دیا ،کیا زید کو یہ پانچ سو روپیہ قرض دینے کا گناہ ہوگا؟ ۳: زید نے چونکہ مذکورہ شخص کو چودہ سو روپیہ قرض دیا تھا اس لئے اس شخص کے واپس کیے ہوئے پیسوں میں سے ہی زید کو پانچ سو روپیہ الگ کرنا ہوگا یا اپنے پاس موجود مال میں سے (حرام سے بچنے کی نیت سے)پانچ سو روپیہ الگ کر سکتاہے چاہے ابھی قرض واپس نہ کیا گیا ہو؟ ۴: اس رقم کا کیا کیا جائے؟کیا اسے بلا نیت ثواب صدقہ کیا جائے یا اس کا کوئی اور حکم ہے؟اگر بلا نیت ثواب صدقہ کیا جا سکتا ہے تو کیا یہ صدقہ مسجد یا مدرسہ کو دیا جا سکتا ہے...؟؟؟
2912 مناظر