• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 153214

    عنوان: ”اگر تم چاہو تو میں بجلی کا کام تمہارے سپرد کردوں بشرط یہ کہ اتنی رقم تم مجھے دو “ کیا اس طرح کا معاملہ درست ہے؟

    سوال: میرا ایک دوست انجینئر ہے وہ کونٹریکٹ لیتا ہے جب گھر تیار ہو جا تا ہے تو وہ اپنے خاص الیکٹرکل لوگوں سے کہتے ہیں کہ فلاں کونٹریکٹ میرے ہاتھ میں ہے اگر تم چاہو تو میں بجلی کا کام تمہارے سپرد کردوں بشرط یہ کہ اتنی رقم تم مجھے دو اب دریافت شدہ امر یہ ہے کہ یہ صورت جائز ہے یا نہیں، جواب دیکر ممنون و مشکور کریں ۔

    جواب نمبر: 153214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1322-1442/L=1/1439

    اگر کنٹریکٹ کا معاملہ مالک اور اس آدمی کے درمیان ہوتا ہے تو آپ کے دوست کے لیے محض کام سپرد کردینے پر اجرت لینا درست نہیں ؛البتہ اگر کنٹریکٹ آپ کے دوست خود ہی لے لیں اور کام اپنے خاص آدمی سے کراکر اس کو اس کی اجرت دیدیں اور مابقیہ خود رکھ لیں تو اس کی گنجائش ہوگی؛البتہ کا م حسبِ معاہدہ کرانا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند