• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 152037

    عنوان: گیم ڈیویلپمنٹ(گیم بنانا)

    سوال: میں ایک موبائل گیم ڈیویلپر ہوں،گیم ڈیویلپمنٹ کی فیلڈ اِن ہے ، بہت سے لوگ اس فیلڈ سے وابستہ ہیں جو گیمز بنتی ہیں اس میں کسی قسم کی فحاشی نہیں ہوتی، گیم میں میوزک ہوتاہے ،ہم جو گیمز بنا تے ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی شرط اور جوا بھی نہیں ہوتا،اس گیم میں اشتہار لگائے جاتے ہیں جو گوگل دیتا ہے ، ہم ان اشتہاروں سے پیسے کماتے ہیں، اصل پیسے اشتہاروں سے آتے ہیں، مجھے پوچھنا تھا کہ اسلام میں گیم بنانا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ مہربانی قران و حدیث کا حوالہ دیجئے گا تاکہ میں اور اپنے بھائیوں کو بھی بتا سکوں- شکریہ

    جواب نمبر: 152037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1301-1255/L=10/1438

    اسلام لہو لعب اور اس طرح کی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا جو تضییع اوقات کا باعث ہوں ۔من حسن اسلام المرأ ترکہ مالا یعنیہ․اسلام کی خوبی میں سے لایعنی باتوں کا ترک کرنا ہے،نیز اگر اس میں میوزک ڈالا جاتا ہو تو یہ ایک مستقل ناجائز کام ہے جس کی مذمت بہت سی احادیث میں آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند