معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 151915
جواب نمبر: 15191501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 921-901/sd=9/1438
صورتِ مسئولہ میں ٹیلر کے لیے اپنے غریب بچوں کے کپڑے سینے کی گنجائش ہے۔ یستفاد :وَقَالَ فِی الْمَرْغِینَانِیِّ وَکَّلَ بِدَفْعِ زَکَاتِہِ فَدَفَعَہَا لِوَلَدِہِ الْکَبِیرِ أَوْ الصَّغِیرِ أَوْ زَوْجَتِہِ یَجُوزُ۔( تبیین الحقائق : ۳۰۵/۱، کتاب الزکاة، باب المصرف،ط: المطبعة الکبری الأمیریة )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جنگلی كبوتر اگر گھر میں گھونسلہ بنالے تو اس كو ختم كرنا كیسا ہے؟
6351 مناظرمیں انڈیا میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ڈراونگ اور سروے آلہ کا کام کرتا ہوں۔ہم زیادہ تر خام مال ادھار خریدتے ہیں اور تیار کرکے ادھار بیچتے ہیں۔ ادھار خریدنے کی وجہ سے زیادہ تر آرڈر لیٹ ہوجاتے ہیں۔ ہماری ادائیگی وقت سے نہیں آپاتی ہے اور جس سے ہم ادھار لیتے ہیں ان کا بہت تقاضہ ہوجاتاہے جس سے ہمیں وعدہ کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر ہم جھوٹے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کیا ہم بینک لمٹ( محدود ذمہ داری کی شرکت ) کراسکتے ہیں؟ بینک کا لگ بھگ ۲/ فیصد ہر مہینہ سود دینا پڑے گا ۔ کیاہم اس پیسہ کو کاروبار میں لگا سکتے ہیں؟
1629 مناظرکیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ زید کو سرکار کی طرف سے ایک پلاٹ ملا۔ زید کو کچھ عرصہ کے بعد پیسوں کی سخت ضرورت ہوئی جس کے تحت زید نے یہ پلاٹ اپنے بھانجے عمر کو دیا اس شرط پر کہ یہ پلاٹ آپ کسی کو نہیں بیچیں گے مجھے پیسے ہوں گے تو میں اتنے ہی پیسوں میں آپ سے واپس لے لوں گا۔ زید نے شرط کے ساتھ اپنے پلاٹ کے کاغذات بھی دئے، کچھ مہینہ میں پلاٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا تو عمر نے یہ پلاٹ اپنے دوستوں کو فروخت کرنے کے لیے کہا، لیکن انھوں نے اس لیے نہیں لیا کہ یہ پلاٹ عمر کے نام نہیں ہے۔ پھر عمر نے وہ پلاٹ اپنی بہن کو بیچ دیا اور کاغذات بھی دئے جو زید کے نام تھے اور اب بھی زید کے نام ہیں۔ برائے کرم آپ بتائیں کہ کیا عمر نے یہ صحیح کیا؟ اور کیا زیدکو حق ہے کہ وہ اپنا پلاٹ واپس لے؟ برائے کرم اس کا جواب جلدی دیجئے۔
3497 مناظر