• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 148766

    عنوان: استاذ کی نصیحت یاد کرکے گناہ چھوڑنا؟

    سوال: میرے ایک استاذ ہیں جن سے میں نے بہت اسلامیات سیکھے ہیں، اس استاذ کی میں بہت عزت کرتا ہوں او رہر بات مانتا ہوں، استاذ نے مجھے گناہ نہ کرنے کی نصیحت کی تھی، اب جب گناہ میرے سامنے آتا ہے تو میں استاذ کو یاد کر کے گناہ چھوڑ دیتا ہوں، گناہ کا چھوڑنا صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے ہے لیکن استاذ کو یاد کرکے، اگر کبھی استاذ کا خیال نہ رہے تو گناہ ہو جاتا ہے۔ آپ میری رہنمائی کیجئے، کیا میرا یہ عمل درست ہے؟

    جواب نمبر: 148766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 614-499/H=5/1438

    استاذ کی نصیحت اوراحسانات کو یاد کرکے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے گناہ چھوڑدیتے ہیں آپ کا یہ عمل درست ہے ہمیشہ اس کو یاد داشت میں محفوظ رکھئے تاکہ گناہ سے اچھی طرح بچنے پر جماوٴ پیدا ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند