• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 148619

    عنوان: کیا سسر اور بہو آپس میں محرم ہیں؟ نیز ان کے تعلقات کی حد کیا ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ، کیا سسر اور بہو محرم ہیں یا نہیں؟ اگر محرم ہیں تو کس حد تک شریعت میں اجازت ہے ؟مثلا کیا سسر اپنی بہو کو بیٹی کی طرح سمجھ کر گال پر بوسہ دینا ، ماتھا (پیشانی) چومنا ، گلے لگانا ، کندھے پر ہاتھ رکھنا ، بالکل ساتھ بیٹھنا ، گاڑی میں اکیلے سفر کرنا وغیرہ؟اگر سسر اپنی بہو کو بیٹی کی طرح سمجھتا ہے تو یہ سب کرنے کی اجازت ہے یا کوئی ممانعت ہے ؟ وضاحت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 148619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 435-436/B=5/1438

    بیٹے کے ساتھ شادی ہونے کی وجہ سے بہو سسر کے لیے مجازی بیٹی اور سُسر مجازاً مثل باپ کے ہوجاتا ہے، یعنی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو سسر کے ساتھ پردہ نہ ہوگا، لیکن سسر کے لیے اپنی بہو کے گال پر بوسہ دینا، پیشانی چومنا، گلے لگانا، کندھے پر ہاتھ رکھنا، مل کر بیٹھنا ، ان امور سے احتیاط لازم ہے، اگر شہوت کے ساتھ یہ سب کام ہوا تو وہ بہو اپنے شوہر کے لیے ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند