• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 148405

    عنوان: مکان یا دوکان بینك كو كرایہ پر دینا؟

    سوال: کیا میں اپنا مکان یا دوکان کو بنک کے یا اے ٹی ایم کے لئے کرائے پر دے سکتا ہوں اور اس کا کرایہ میرے لئے جائز ہوگا یہ نہیں؟

    جواب نمبر: 148405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 515-473/Sn=5/1438

    بینک یا ATMکے لیے اپنا مکان یا دکان کرایہ پر دینا شرعاً جائز ہے؛ لیکن نہ دینا بہتر ہے، بینک کی بہ نسبت ATMکو کرایہ پر دینے کا حکم اخف ہے، آمدنی بہرصورت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند