• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 148360

    عنوان: سامان قرض لے كر قیمت دینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: زید نے بکر کو قرض کے طور پر ۱۰۰ بوری چینی دی۔ پھر جب ادائیگی قرض کی مدت پوری ہوگئی اور چینی ختم ہوگئی، تو بکر نے زید سے کہا کہ آپ اس چینی کو مجھ پر فروخت کرو، جو میں نے آپ سے بطور قرض لی تھی، لہٰذا میں چینی کے بجائے آپ کو اس کی قیمت دوں گا، تو شرعاً کیا یہ طریقہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 148360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 250-278/Sn=4/1438

    جی ہاں! اگر قرض کی مدت پوری ہونے پر قرض خواہ چینی کے بہ جائے اس کی بازاری قیمت لینے پر راضی ہوجائے تو اس طرح معاملہ کرنا شرعاً درست ہے؛ لیکن اگر قرض خواہ قیمت لینے پر راضی نہ ہو تو قرض دار اسے مجبور نہیں کرسکتا۔ یستفاد مما فی الدر مع الرد: وصح بیع من علیہ عشرة دراہم دین ممن ہي لہ أي من دائنہ فصحّ بیعہ منہ دینارًا بہا اتفاقاً وتقع المقاصّة بنفس العقد؛ إذ لا ربا في دین سقط الخ (درمختار مع الشامي: ۷/ ۵۳۱، باب الصرف، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند