• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 146212

    عنوان: عورت کو ووٹ دینا؟

    سوال: کیا میں الیکشن میں ایک امیدوار عورت ( female candidates) کو ووٹ دے سکتا ہوں؟ کیا یہ حرام ہے یا نہیں؟ الیکشن میں اگر وہ امیدوار عورت مسلم ہے تب ووٹ دینا حرام ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ امیدوار غیر مسلم عورت ہے تو پھر حرام ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھے بتلائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 146212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 222-188/L=2/1438

    اگر عورت کو ووٹ دینا قومی و ملی اعتبار سے مناسب ہوتو ”اہون البلیتین“ کے پیش نظر عورت کو ووٹ دینے کی گنجائش ہوگی یہ حرام نہ ہوگا۔

    (۲) غیر مسلم عورت کی بھی بشرائطِ مذکورہ ووٹ دینے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند