عنوان:ہماری کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی کردیا ہے۔ چناں چہ سارے ملازمین کا انشورنس کے لیے اندراج ہوچکا ہے۔ اس میں انشورنس کمپنی ملازمین کے طبی اخراجات برداشت کرے گی ۔ کیا یہ جائز ہے؟
سوال: ہماری کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی کردیا ہے۔ چناں چہ سارے ملازمین کا انشورنس کے لیے اندراج ہوچکا ہے۔ اس میں انشورنس کمپنی ملازمین کے طبی اخراجات برداشت کرے گی ۔ کیا یہ جائز ہے؟
جواب نمبر: 134501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى:566/ن = 555/ن)
آپ کو میڈیکل انشورنس کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ ماہانہ یا سالانہ کتنے پیسے میڈیکل انشورنس کے لیے دینے ہوں گے؟ اور آپ جس کمپنی کے ملازم ہیں اس کا اس انشورنس میں کیا کردار رہے گا؟ اور آپ کی کمپنی کی طرف سے میڈیکل انشورنس کے لازمی ہونے کا کیا مطلب ہے اگر کوئی ملازم یہ نہ کرائے تو کمپنی اس کے خلاف کیا کارروائی کرسکتی ہے؟ ان تمام امور کی وضاحت فرمائیں۔ ان شاء اللہ اس کے بعد جواب دیا جائے گا۔