• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 11028

    عنوان:

    بینک تجارت کی غرض سے جگہ کرایہ پر لیتے ہیں کیا بینک کو جگہ کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    بینک تجارت کی غرض سے جگہ کرایہ پر لیتے ہیں کیا بینک کو جگہ کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 11028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 332=257/ھ

    جس طرح تاجروں کو تجارت کے لیے جگہ کرایہ پر دینا جائز ہے اسی طرح بینک اگر تجارت کرنے کی غرض سے کرایہ پر لے رہا ہے تو اس کو بھی کرایہ پر جگہ دیدینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند